پیپلز پارٹی نے 50ویں یوم تاسیس کیلئے اسلام آباد کا پریڈ گراؤنڈ سجا لیا

 
0
349

اسلام آباد دسمبر 05 (ٹی این ایس) پیپلز پارٹی اپنے 50ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کی کامیابی کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور پریڈ گراؤنڈ اور اس کے اطراف پارٹی قیادت کے بڑے بڑے پوسٹرز، بینرز اور پارٹی پرچم آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

یوم تاسیس جلسے سے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین خطاب کریں گے جب کہ بلاول بھٹو زرداری نئی سیاسی حکمت عملی کا بھی اعلان کریں گے۔

پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ جلسہ گاہ میں 25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جب کہ پنڈال میں داخلے کے لیے 2 راستے بنائے گئے ہیں جب کہ پریڈ گراؤنڈ میں کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔