پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا: مریم نواز

 
0
153

اسلام آباد 20 مئی 2022 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کچھ بھی کر لے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کچھ بھی کر لے شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا۔

پنجاب کے عوام کو اپنے صوبے میں فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدیدغصہ ہے، پنجابی اپنے غصے کا حساب انتخابات میں چکتا کر دیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج شرم تو آئی ہو گی، مگر کہاں۔