راجہ ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے

 
0
149

اسلام آباد 20 مئی 2022 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے۔

اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے لیے تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کو نامزد کیا گیا۔

آج ایوان میں 16 ارکان نے ان کی حمایت کی جس کے بعد وہ اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر انتخاب کی منظوری دے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جلد ان کے انتخاب کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔