اسلام آباد تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کی کاروائی، چوری کی وارداتو ں میں ملو ث گر وہ کے تین رکنی گر وہ گرفتار

 
0
319

اسلام آباد دسمبر 5(ٹی این ایس)اسلام آباد تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں چوری کی وارداتو ں میں ملو ث تین رکنی گر وہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا ر کردگی پر تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجدکیانی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی سٹی زبیر احمد شیخ نے سمبلی ڈیم ، مری روڈ اور گھر وں میں چوری کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کے لیے ڈی ایس پی سیکر ٹریٹ سفیر بھٹی کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ بہا رہ انسپکٹر ملک بشیر احمد ، اے ایس آئی عاشق حسین معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ؤے کا ر لا تے ہو ئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک منظم گینگ کے03ملزمان کو گرفتارکر لیا،

ملزمان میںآ صف علی ولد محمد اشرف سکنہ کو ٹ حوشحا ل لا ہو ر ، محمد عارف ولد محمد یو سف سکنہ غا زی آ باد راولپنڈی اور نیاز حسین ولد نو اب خان سکنہ مکان نمبر 6گلی نمبر 13راولپنڈی شامل ہیں ،ملزمان سے لا کھو ں روپے ما لیت ما ل مسروقہ ، نقدی و دیگر اشیاء اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور معہ 05روندبرآمد، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سمبلی ڈیم ، مری روڈ ، دوکا نو ں پر اور گھر وں کے تا لے توڑ کر چوری کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ۔، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکردگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدا نعاما ت دینے کاا علان کیا ہے۔