جاری مالی سال 2017-18میں ریوینو 18 ارب 18 کروڑ 16 لاکھ روپے رہا‘ پاکستان ریلویز

 
0
904

لاہور دسمبر 5(ٹی این ایس) پاکستان ریلویز انتظامیہ کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں جاری مالی سال میں پرفارمنس اور ریونیو پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز نے اعداد و شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق پاکستان ریلویز نے گذشتہ مالی برس 2016-17میں یکم جولائی سے بیس نومبر تک چودہ ارب، 45 کروڑ 51 لاکھ کمائے جبکہ جاری مالی سال 2017-18 میں اسی مدت میں ریوینو 18 ارب 18 کروڑ 16 لاکھ روپے رہا۔پاکستان ریلویز نے 2016-17 کے مقابلے میں 2017-18 میں اسی مدت میں 3 ارب 73 کروڑ زائد کمائے جو حوصلہ افزا ہے۔

پاکستان ریلویز کا موجودہ مالی سال میں اس مدت کے لئے بجٹ ٹارگٹ 17 ارب 59 کروڑ تھا، تارگٹ سے تقریبا 60 کروڑ زائد ریونیو حاصل کیا گیا جو ریلوے انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔پاکستان ریلویز نے 2013 میں محض 18 ارب روپے جبکہ گذشتہ برس چالیس ارب روہے سے زائد کمائے، موجودہ مالی برس کا ٹارگٹ تقریبا دس ارب روپے اضافے کے ساتھ پچاس ارب روپے مقرر کیا ہے۔وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر نگرانی بہتر سفری سہولتوں کے لئے انفرا سٹرکچر کی ڈویلپمنٹ، نئے ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر، کمپیوٹرائزڈ ٹکٹنگ، نئے انجنوں کی خریداری اور ٹرینوں کی اپ گریڈیشن کے متعدد پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ریلوے کے آپریشنز میں اضافے کی وجہ سے ریونیو اور اخراجات دونوں میں اضافہ ہوا