عمران خان کے بعد پارٹی فیصلے کون کرے گا؟ معاملات طے پا گئے

 
0
97

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر متبادل پارٹی قیادت کے معاملات طے پا گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر کم از کم 5 ہزار پارٹی کارکن زمان پارک کے باہر ہر وقت موجود رہیں گے، اس کے علاوہ زمان پارک میں مزید کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،عمران خان کی رہائشگاہ کے سامنے دو خالی پلاٹ استعمال کئے جائیں گے، اور چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود قریشی پارٹی فیصلے کرنے میں بااختیار ہوں گے۔
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے پہلے پارٹی ٹکٹوں کو فائنل کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے اور اگلے ہفتے سے انتخابی جلسے شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔