ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کا آج اسپیشل جج کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

 
0
127

ممنوعہ فنڈنگ پر ایف آئی اے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آج اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں درخواستِ ضمانت دائر کرنے کے لیے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

عمران خان کے وکلاء نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست تیار کر لی۔

درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو میری گرفتاری سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے