وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آج منظرِ عام پر، ڈاکٹر فیصل کا اہم بیان آگیا

 
0
307

وزیراعظم عمران خان سے پندرہ اپریل کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ملاقات کی تھی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

حکومت سندھ نے فیصل ایدھی کی فیملی کا کورونا ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے اس ضمن میں سول اسپتال کراچی کو ہدایات دی ہیں۔
فیصل ایدھی میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد، وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنرصوبہ خیبرپختونخوا شاہ فرمان اوروزیراعلیٰ محمود خان نے بھی ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں صوبہ کے پی میں کورونا وائرس کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال سمیت دیگر متعلقہ امور پر غور و خوص کیا گیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں۔