پنجاب سرمایہ بوڈ و تجارت سردار تنویر الیاس خان کی چئیرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق سے ملاقات

 
0
801

اسلام آباد اپریل 22 (ٹی این ایس): سردار تنویر الیاس خان چئیرمین پنجاب سرمایہ بوڈ و تجارت سے چئیرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے ملاقات کی جس میں مو جودہ وبائی صورت حال کے پیش نظر عوام کی مشکلات صحت کے حوالے سے ضروریات اور مستقبل میں معاشی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی جس میں عوام کی مشکلات کو کم کرنے انکو بھوک سے بچانے اور بروقت براہ راست مالی امداد دینے کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے فیصلے ، وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے خاموش عملی اقدام کو صحح رخ کی جانب تاریخی اقدام قرار دیا ۔ گفتگو میں عوام کی خاموشی سے خدمت اور صحت کے حوالے سے ضروریات کو پورا کرنے کے عملی اقدام کی جانب پیش رفت پر عوامی مدد اور ہلال احمر کی ضرورت اور افادیت پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ابرارالحق نے سردار تنویر الیاس کی جانب سے سپورٹ پر انکا شکریہ ادا کیا سردار تنویر الیاس خان نے ابرارالحق کو ہلال احمر کو مختصر وقت میں متحرک کرنے اور فعال بنانے پر مبارک باد پیش کی اور انکے عوامی خدمت کے جزبہ کو سراہا