انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے 15 رکنی اسلام آباد ریجن ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 

 
0
405

اسلام آباد،06اپریل(ٹی این ایس): پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام انڈر۔ 13 کرکٹ ٹورنامنٹ کل اتوار سے شروع ہوگا، 15 رکنی اسلام آباد ریجن ٹیم میں راجہ امجد وحید، شیمع حسین، یزدان عباس رضوی، محمد یاسین، محمد انس، اسد اللہ خان، شمیر ناصر خان حسن عبداللہ گھمن، علی افضل، شاہان دل خان، دیان قربان، محمد اظفر مرزا،سید مومن شاہ ، محمد احمد اور انعام اللہ شامل ہیں ناصر اقبال اور عبدالروف مرزا بالترتیب مینجر اور کوچ مقرر کیا گیاہے، جبکہ ٹیم کے ہمراہ ٹرینر کے فرائض فرخ حیات اور فزیو کیافتخار انجام دیں گے ۔