قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ 4مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی 

 
0
638

اسلام آباد،06اپریل(ٹی این ایس): پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ 4 مئی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہو گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب۔ سندھ۔بلوچستان۔ خیبر پختونخوا۔ فاٹا۔ آزاد جموں و کشمیر۔اسلام آباد۔پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا۔ پاکستان پولیس۔ پاکستان ریلوے۔پاکستان ائیرفورس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں اور چیمپیئن شپ 7 مئی تک جاری رہے گی۔