قائد اعظم کلب، بولان کلب، کرن اور پونا کلب کی ٹیمیں اسلام آباد مریڈین اے ڈویڑن فٹ بال لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

 
0
875

اسلام آباد،06اپریل(ٹی این ایس):قائد اعظم کلب، بولان کلب، کرن کلب اور پونا کلب کی ٹیمیں اسلام آباد مریڈین اے ڈویڑن فٹ بال لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ سیمی فائنل مقابلوں کی تاریخ کا اعلان آئندہ چند دنوں میں کیا جائیگا لیگ میں اسلام آباد کی بہترین بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا گروپ اے میں فالکن کلب، حیدری کلب، القائم کلب، پونا کلب، بولان کلب اور ینگسسٹرزکلب جبکہ گروپ بی میں قائداعظم کلب، اسلام آباد، جناح کلب، کرن کلب، پاک سپورٹنگ کلب اور گنگال کب شامل ہیں انہوں نیکہا کہ گروپ اے سے پونا کلب اور بولان کلب جبکہ گروپ بی سے قائداعظم کلب اور کرن کلب نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیاہے، انہوں نیکہا کہ فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیمیں آئندہ برس 2019 کھیلی جانے والی اسلام آباد سپر لیگ میں شرکت کرے گی۔