اپوزیشن آئے اور اسمبلی میں انتخابی و عدالتی اصلاحات سمیت ملک کے تمام اہم مسائل پر کھل کر بات کرے ،بھر پور موقع فراہم کروں گا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب

 
0
237

اسلام آباد 06 اپریل 2021 (ٹی این ایس): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن آئے اور اسمبلی میں انتخابی و عدالتی اصلاحات سمیت ملک کے تمام اہم مسائل پر کھل کر بات کرے ،بھر پور موقع فراہم کروں گا۔ منگل کو صوابی میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنے دن جس مسئلہ پر بھی بات کرنا چاہے موقع دوں گا کیونکہ اسمبلی سے بڑھ کر اس کام کے لئے اور کوئی جگہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بے شک بھارت سے تجارت اور مہنگائی کا معاملہ ہو یا انتخابی اصلاحات ہوں اسمبلی کے فلور پر بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا ۔الیکٹورل ریفارمز و جوڈیشل ریفارمز کے لئے جو قانونی تقاضے ہیں ہم پورے کریں گے کیونکہ یہ سیاست سے بالاتر ہو کر کرنے والے کام ہیں،ریفارمز ہوں گی تو عوام گلہ نہیں کریں گے کہ الیکشن غلط ہوئے ہیں،ایسا مکینزم بننا چاہئے جس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوں۔