کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

 
0
110

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف نے لکھا کہ 27 فروری 2019 کو پلوامہ حملے کے بہانے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس پر آج قوم پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب کے ساتھ پرامن رہنے کے خواہاں ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ 27 فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی پر پاکستان نے بھارت کو “آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا