پی ٹی وی نوجوان گلوکاروں کو میوزک کی تربیت دینے کیلئے 15اپریل سے نیا پروگرام شروع کریگا

 
0
337

لاہور ،06اپریل(ٹی این ایس):پی ٹی وی نوجوان گلوکاروں کو میوزک کی تربیت دینے کیلئے 15اپریل سے نیا پروگرام شروع کرے گا ۔ جس میں ملک بھر کے نوجوان ٹیلنٹ کو پی ٹی وی پر پرفارم کرنے کا موقع دیا جائے ۔ میوزیکل پروگرام میں میزبانی کے فرائض عبدالراؤف انجام دیں گے جبکہ اسکے پروڈیوسر اذکاء ہوں گی۔ شو کی ریکارڈنگ کا سلسلہ 15اپریل سے شروع کیا جائے گا ۔