میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی انجیو گرافی کے لیے سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوا دیں

 
0
355

سابق وزیراعظم دل کے مرض میں مبتلا ہیں‘ انہیں جلد علاج کی ضرورت ہے. ذاتی معالج کا بیان

لاہور فروری 19 (ٹی این ایس): جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی انجیو گرافی کے لیے اپنی سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوا دی ہیں جبکہ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو جلد علاج کی ضرورت ہے. تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جناح ہسپتال منتقلی کا آج پانچواں روز ہے، جناح ہسپتال کے 6رکنی بورڈ نے سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوا دیں ہیں ، سفارشات میں میاں نواز شریف کی انجیو گرافی کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پی آئی سی کے میڈیکل بورڈ نے انجیو گرافی نہ کرانے کی تجویز دی تھی.دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ پی آئی سی اور سروسز ہسپتال کی رپورٹس میں بھی انجیوگرافی تجویز کی گئی تھی، دو جنوری کو پی آئی سی نے تمام ٹیسٹ کے بعد تجویز کیا تھا کہ نوازشریف دل کے مرض میں مبتلا ہیں‘ انہیں جلد علاج کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی انجیوگرافی کی کاپی ابھی تک موصول نہیں ہوئی، جب تک انجیوگرافی کی تفصیلات نہیں ملیں گی، اس وقت تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے.یاد رہے 15 فروری کوسابق وزیراعظم نوازشریف کو طبی معائنے کے لیے کوٹ لکھپت جیل سے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے ، جس کے بعد ایم ایس جناح ہسپتال کا کہنا تھا نوازشریف کی شوگراوربلڈ پریشرکنٹرول میں ہے، شوگراوربلڈپریشرکی پہلے سے جاری دوائیں ہی استعمال کی جائیں گی. سابق وزیراعظم نواز شریف کی جناح ہسپتال منتقلی کا آج پانچواں روز ہے، جناح ہسپتال کے 6رکنی بورڈ نے سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوا دیں ہیں ، سفارشات میں میاں نواز شریف کی انجیو گرافی کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پی آئی سی کے میڈیکل بورڈ نے انجیو گرافی نہ کرانے کی تجویز دی تھی.