تھانہ حطار پولیس نے کھدو میں قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 1 ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔

 
0
200

ہری پور 03 جنوری 2022 (ٹی این ایس): تھانہ حطار کی حدود کھدو میں جھگڑے و توں تکرار پر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے 1 بھائی کو قتل اور دوسرے بھائی کو زخمی کرنے کا واقع رونما ہوا۔ جس پر مدعیہ کی رپورٹ پر 2 ملزمان کے خلاف زیر دفعات 302/324/34 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ حطار شفیق الرحمن نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی خانپور جمیل الرحمن کی نگرانی میں مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران نامزد ملزم فیضان ولد پرویز سکنہ کھدو کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے تفتیشی سٹاف کے حوالے کردیا۔ دیگر 1 ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیاں مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔