ٹریفک پولیس نے سال 2021 کی پراگرس رپورٹ جاری کردی

 
0
1448

سال 2021 میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف مثبت کاروائیاں عمل میں لائی۔

خلاف ورزیاں کرنے والے کے خلاف کل 1,59,080 چالان کرتے ہوئے کم عمر ڈرائیورز 3450، بغیر ہیلمٹ 8498، بلا نمبر 9675، ناکارہ گاڑیاں 3572، اورلوڈنگ 11681، کرونا ایس اوپیز 2011 اور دیگر خلاف ورزیوں پر 115488 مثبت کاروائیاں کی گئیں۔

ہری پور 03 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی زیر نگرانی سال 2021 میں ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشادگیلانی نے ہمراہ ٹریفک سٹاف کے ضلع بھر میں عوام کو آسان سفر کی دستیابی اور ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے۔ ٹریفک روانی میں خلل پڑنے پر ضلع بھر میں روڈوں کے سائیڈوں پر عارضی تجاوز اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی لفٹرز کی مدد سے کاروائیاں کی گئیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر بڑے پیمانے پر کاروائیاں کرتے ہوئے کل 1,59,080 چالان کرتے ہوئے کم عمر ڈرائیورز 3450، بغیر ہیلمٹ 8498، بلا نمبر 9675، ناکارہ گاڑیاں 3572، اورلوڈنگ 11681، کورونا ایس اوپیز 2011 اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 115488 مثبت کاروائیاں کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے گئے۔ ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کرتے ہوئے ضلع بھر میں سکول، کالجز، اڈہ جات اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اور ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے ضلعی انتظامیہ و دیگر محکمہ جات کے ساتھ مل کر کورونا ایس او پیز، اڈہ جات میں ویکسینشن، تجاوزات اور دیگر مہم کے دوران فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا۔
عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ اپنے کم سن بچوں کو گاڑی و موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ہر گز نہ دیں۔ ٹریفک پولیس ہری پور گزشتہ سال کی طرح رواں سال میں بھی ٹریفک قوانین سے متعلق بھرپور طریقے سے سکول، کالجز، ٹرانسپورٹ اڈہ جات اور دیگر مقامات پر آگاہی مہم کرے گی۔ ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ دوران سفر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ دیگر خلاف ورزی پرآپکے خلاف ٹریفک قوانین کیمطابق کاروائی کیجائے گی۔