ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کیپٹن (ر) رائے مظہر اقبال نے دن رات عوام کی خدمت کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے

 
0
124

اسلام آباد 03 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کیپٹن (ر) رائے مظہر اقبال نے دن رات عوام کی خدمت کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جبکہ ڈیوٹی میں عدم دلچسپی رکھنے والوں کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے۔
شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارا فرض ہے۔ SSP ٹریفک رائے مظہر اقبال ان کا کہنا تھا کے میں خود بھی پورے اسلام آباد میں گشت کر کے ٹریفک ملازمین کو چیک کرتا ہوں اور جو ملازمین غفلت کرتے ہیں ان کو بھی نوٹ کرتا ہوں انہوں نے کہا کے ٹریفک کی بہتری کے لیے اہل دانش اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں بمعہ میڈیا تجاویز لیتا رہتا ہوں بہت جلد ٹریفک نظام انشاءاللہ ٹھیک ہو جائے گا ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد رائے مظہر اقبال