گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل شائع کیا

 
0
361

اسلام آباد، اگست 14 (ٹی این ایس): گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل شائع کیا ہے۔ آج رات جیسے ہی 14 اگست کی تاریخ آگئی تو 20 کروڑ اہل پاکستان کے جذبہ وطن کی تعریف و ستائش میں گوگل نے بھی اپنے ڈودل کو ترتیب دیا ۔ نصف دائرے کے اندر اسمان کی بلندیوں میں  لہراتا سبز پاکستانی پرچم اور نیچےسبز رنگ کے بار میں جلی حروف میں لکھا گوگل ایک دیدہ زیب امتزاج پیش کر رہا ہے۔