فیض آباد میں دھرنے سے آبپارہ مارکیٹ متاثر،لوگ برہم

 
0
731

اسلام آباد، نومبر 13 (ٹی این ایس): آبپارہ دارلحکومت کا ایک اہم تجارتی مرکز ہے۔قومی اسمبلی ، ایوانِ صدر وزیرِ اعظم ہاؤس،سپریم کورٹ، ایم این اے ہاسٹل غیر ملکی سفارتخانوں ،اہم قومی اداروں اور فائیو سٹار ہوٹلوں کے قریب ہونے کی وجہ سے اسکی اہمیت دوبالا ہوجاتی ہے۔

ہزاروں لوگوں کا اس مارکیٹ سے روزگار وابستہ ہے انکا اور اس مارکیٹ میں آنے والے سامان کی ترسیل کا اہم ترین راستہ فیض آباد زیروپوائنٹ شاہراہ ہے۔

ٹی این ایس کی ٹیم نے مارکیٹ کا دورہ کیا اور تاجروں،ملازمین اور دیگر لوگوں سے جاننے کی کوشش کی کہ فیض آباد میں ایک مذہبی گرہ کی طرف سے دھرنے اور راستے بند کئے جانے کی وجہ سے آبپارہ مارکیٹ پر کتنا اثر پڑا


لوگوں نے اس حوالہ نارضی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں غیر صحتمندانہ ہیں جو زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کرتی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ مین سڑکوں اور میٹرو بس کی بندش کی وجہ سے لوگوں کا آنا جانا مشکل ہوگیا ہے،

دارلحکومت کے تمام کاروباری مراکز اور سول و سرکاری دفاتر میں حاضری کم ہونے کے سبب نہ صرف معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ اداروں کی استعدادِکار بھی متاثر ہورہی ہے۔


لوگوں کی آراء سے محسوس ہوتا ہے کہ دھرنے کے اثرات انکے اعصاب پر سوار ہورہے ہیں اور احتمال ہے کہ وہ کہیں کسی اشتعال کی شکل میں ظاہر نہ ہوجائے۔