الیکشن کمیشن میں فواد حسن فواد ، احد چیمہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں نگران مشیر احد چیمہ اور فواد حسن فواد اور پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین،کو بھی عہدوں سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ مذکورہ افراد ماضی کی حکومت کا حصہ رہے ہیں،آئندہ ہونیوالے انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں،ان افراد کے نگران حکومت میں ہونے کے باعث انتخابات کی شفافیت ممکن نہیں،اگر حکومت شفاف الیکشن چاہتی ہے تو ان افراد کو انکے عہدوں سے ہٹایا جائے،درخواست الیکشن کمیشن میں سپریم کورٹ کے وکیل سید عزیز الدین کاکا خیل نے جمع کرادی ہے۔


