وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبہ میں اصلاحات کا عمل شروع کردیا ہے ٗوزیر صحت عامر کیانی 

 
0
872

حکومت ہسپتالوں میں مریضوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی ٗپمز اور پولی کلینک کے دورے کے موقع پر گفتگو 
اسلام آباد ستمبر 8 (ٹی این ایس)وفاقی وزیر صحت عامرمحمود کیانی نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، وزیر اعظم عمراں خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبہ میں اصلاحات کا عمل شروع کردیا ہے ٗحکومت ہسپتالوں میں مریضوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی اس ضمن میں باضابطہ مانیٹرنگ کا نظام بھی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وہ گذشتہ روز یہاں پمز اور پولی کلینک ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔دورہ کے موقع پر وفاقی وزیرنے دونوں ہسپتالوں کے ایمرجنسی اور مختلف وارڈز میں بھی گئے اور وہاں مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر متعلقہ ذمہ داراں کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

انھوں نے کہا کہماضی کی حکومتوں نے صحت کے شعبہ کو نظر انداز کیا ہوا تھا جس کے باعث عوام کو علاج و معالج کی بہتر سہولیات نہیں مل پارہے تھے تاہم موجودہ حکومت نے وزیر اعظم عمراں خان کی وژن اور ہدایات کین مطابق صحت کے شعبہ میں اصلاحات کا آغاز کردیا ہے اس ضمن میں ہیلتھ ریفارمز ٹاسک فورم قائم کردیا ہے جس کے تحت شعبہ کے شعبے میں بہتری لائی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر وفاقی نے پولی کلینک ہسپتال میں حفاظتی ٹیکہ جات سنٹر میں بھی گئے اور متعلقہ ڈاکٹروں کو ہدایت کہ تمام بچوں کو حفاطتی ٹیکہ جات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم نہ رہے۔ماں بچے کی صحت بھی صحت ریفارمز پروگرام میں شامل ہیں کیونکہ صحت مند ماں ایک صحت مند بچے کو جنم دے سکتی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ہسپتالوں کی صورتحال کو بہیر بنانے کیلئے پرعزم ہے تاکہ علاج و معالج کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔انھوں نے دونوں ہسپتالوں کے سربراہاں کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالج کی فراہمی کو یقینی بنائے اس ضمن میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔