جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی، 400 زخمی، نو لاپتہ

 
0
610

حکومت کے بحالی اداروں نے تباہ حال علاقوں میں تعمیرومرمت کا کام شروع کر دیا 
ٹوکیو ستمبر 8(ٹی این ایس) جاپان کے جزیرے ہوکائیدو میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی، نو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حکومت کے بحالی اداروں نے تباہ حال علاقوں میں تعمیرومرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے جزیرے ہوکائیدومیں تین روز پہلے 6.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، زلزلے سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے جبکہ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ حکام کے مطابق زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے، نو افراد لاپتہ جبکہ 400 زخمی ہیں جن کا ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ حکومت کے بحالی اداروں نے تباہ حال علاقوں میں تعمیرومرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔