اسلام آباد،سی ڈی اے کا کشمیر ہائی وے پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن

 
0
1528

لاہور ستمبر 8(ٹی این ایس):کیپٹل ڈوپلمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے علاقے کشمیر ہائی وے پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے میکڈونلڈ سمیت دیگر کئی عمارتیں مسمار کر دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کااسلام آباد کے علاقے کشمیر ہائی وے پر بڑی پیمانے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 350 سے زائد اہلکار مصروف عمل ہیں ۔اس موقع پر غیر قانونی شادی ہالز اور مارکیٹس کو مسمار کیا جارہاہے جبکہ کئی افراد کی جانب سے احتجاج بھی دیکھنے میں آیالیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے احتجاج کو کامیاب نہیں ہونے دیا اور اپنا کام جاری رکھا جبکہ اس میں شامل ایک میکڈونلڈ کی عمارت کو بھی مسمار کر دیا گیاہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے تمام غیر قانونی مارکیٹس اور تجاوزارت کو نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے حرکت میں آ گیاہے ۔ دوسری جانب لاہور اور کراچی میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہواہے ۔