سالن بنانا اب مہنگا پڑنے لگا، ٹماٹر لہسن کی قیمتوں کو پر لگ گئے

 
0
2641

اسلام آباد 10 فروری 2022 (ٹی این ایس): سالن بنانا اب مہنگاپڑنےلگا ٹماٹر لہسن کی قیمتوں کو پر لگ گئے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر دوسو روپے فی کلو اور لہسن قیمت چار سو روپے تک فروخت ہونے لگا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جڑواں شہروں میں ٹماٹر 200 روپےاورلہسن 400 فی کلو تک لاہور میں ٹماٹر 18 روپے ملتان اورخضدارمیں ٹماٹر 200 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق فیصل آباد سرگودھا بہاولپور کراچی میں ٹماٹر 160 روپے فی کلوپشاور میں ٹماٹر 170 بنوں میں 150 گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں ٹماٹر 140 روپے فی کلو اسی طرح سے لاڑکانہ میں ٹماٹر 130 حیدر آباد سکھر کوئٹہ میں ٹماٹر 120 روپے کلو تک فروخت ہورہے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان میں لہسن 360 روپےسکھراور بہاولپورمیں لہسن کی فی کلو قیمت 350 روپے تک ہے اسی طرح سے فیصل آباد، سرگودھا،کراچی اورلاڑکانہ میں لہسن 320 روپے فی کلو اسی طرح سےحیدرآباد میں لہسن کی فی کلو قیمت 280 روپے تک پہنچ گئی ہے۔