وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت  وفاقی کابینہ کا اجلاس ، ممنوعہ خودکار ہتھیاروں کے لائسنسوں کو باضابطہ بنانے اور غیر ممنوعہ بور کے ہتھیاروں پر پابندی اٹھانے کی تجویز کی منظوری

 
0
351

اسلام آباد، دسمبر 06 (ٹی این ایس): وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے گھریلو اور صنعتی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ بجلی کے بہت سے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جس سے بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی۔کابینہ نے ممنوعہ خودکار ہتھیاروں کے لائسنسوں کو باضابطہ بنانے اور غیر ممنوعہ بور کے ہتھیاروں پر پابندی اٹھانے کی تجویز کی منظوری دی۔کابینہ نے کوئٹہ میں کسٹمز ایپلیٹ ٹربیونل کے ایک بینچ کے قیام کی بھی منظوری دی۔کابینہ نے آج شمالی وزیرستان میں ایک بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لئے دعا کی۔