شام ، مسافر بس میں دھماکہ، 8 ہلاک 16 زخمی

 
0
416

دمشق،دسمبر 06 (ٹی این ایس): جنگ سے تباہ حال  مسلم ملک شام  میں انسانی جانوں اور املاک کی بڑے پیمانے پر تباہی کا سلسلہ جاری  ہے۔ تازہ واقع میں شہرِ حمص میں ایک بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے۔

حمص کے گورنر  طلال برازی نے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کو بتایاکہ بم مسافر بس میں نصب کیا گیا تھا اور بس میں زیادہ تر یونیورسٹی کے طلبہ تھے۔