بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا امریکی اقدام خطرناک ہوگا

 
0
667

برلن، دسمبر 06 (ٹی این ایس): جرمنی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا کوئی بھی اقدام خطرناک ہوگااوریہ مشرق وسطی کے بحران کو مزید بڑھا سکتا ہے۔وزیرخارجہ سگمار گیبرئیل نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا فیصلہ ایک خطرناک پیش رفت ہوگی اور یہ سب کے مفاد میں ہے کہ ایسے فیصلے سے گریز کیا جائے۔

سگمار گیبرئیل نے کہا کہ جرمنی اور یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعے کے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھیں گے۔