جرمنی میں پناہ کے متلاشی مزید 27پاکستانیوں کو ملک بدرکردیاگیا

 
0
861

برلن نومبر 26 (ٹی این ایس): جرمن صوبے سیکسنی میں27 پاکستانی تارکین وطن کو ملک بدرکردیاگیا، سیکسنی میں ایک ہزار سے زائد ایسے پاکستانی تارکین وطن ابھی بھی موجود ہیں جن کی ملک بدری کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کے مشرقی صوبے سیکسنی کے شہر لائپزگ سی27 پاکستانی پناہ گزینوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔ جرمنی سے پاکستان واپس بھیجے گئے اِن پناہ گزینوں کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں۔
صوبائی وزارت داخلہ کے مطابق ان تمام تارکین وطن نے صوبہ سیکسنی میں سیاسی پناہ کی درخواست جمع کروائی تھی۔ ملک بدر کیے گئے پاکستانی تارکین وطن افراد کو لائپزگ ہوائی اڈے سے پرواز کے ذریعے وطن واپس بھیجا گیا۔ 27 میں سے 6 پاکستانی شہری زیر حراست تھے، جن کو حکام نے جیل سے ہوائی اڈے منتقل کیا۔