سعودی حکومت،مسجد الحرام ،مسجد نبوی میں تصاویر یا ویڈیوبنانے پرپابندی عائد

 
0
4216

 

ریاض ،نو مبر26(ٹی این ایس): سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تصاویر یا ویڈیو بنانے پرپابندی عائد کردی ہے، ویڈیویا تصاویربنانے پرپابندی کا مقصد لوگوں کی عبادت میں خلل پیدا ہونے سے روکناہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی جنرل اور ڈائریکٹوریٹ پریس اینڈ انفارمیشن نے 12نومبرکوحکم نامہ جاری کیاہے کہ سعودی عرب میں مقدس مقامات مکہ اور مدینہ میں دوجگہوں پرحج یا عمرہ زائرین کیلئے تصاویر بنانے اور ویڈیوبنانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

اگر کسی نے سعودی حکومت کی جانب سے عائد پابندی کی خلاف ورزی کی توتصاویریاویڈیوبنانے والے کیمرے قبضے میں لے لیے جائیں گے اور قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔پابندی لاگنے کامقصد دوسرے لوگوں کی عبادت میں خلل ڈالنے سے روکناہے۔میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے تمام ممالک میں سعودی سفیروں کوبھی فیصلے سے آگاہ کردیاہے۔واضح رہے گزشتہ دنوں اسرائیلی شہری نے بیت اللہ میں تصویربناکرسوشل میڈیاپرشیئرکردی تھی جس سے دنیابھرمیں سعودی حکومت کی مینجمنٹ پرانگلیاں اٹھائی گئیں اور شدید تشویش کااظہاربھی کیاگیاتھا۔