مقبوضہ کشمیرمیں8 سالہ معصوم بچی آصفہ کے  ہندو انتہا ء پسندوں اور پولیس کے ہاتھوں عصمت دری اور قتل،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھارت سے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کامطالبہ کیاہے

 
0
330

سری نگر، اپریل 15 (ٹی این ایس): مقبوضہ کشمیرمیں8 سالہ معصوم بچی آصفہ کے  ہندو انتہا ء پسندوں اور پولیس کے ہاتھوں عصمت دری اور قتل پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی بول پڑے ہیں  اور اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کامطالبہ کیاہے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کاٹھوا میں 8 سالہ معصوم بچی آصفہ بانو کے ساتھ زیادتی اور اس کے سفاکانہ قتل پر بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے مقامی رہنماؤں اور 2 وزراءنےبچی کے گرفتار مبینہ قاتلوں کے حق میں ریلی نکالی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

بی جے پی نے عوامی دباؤ بڑھنے کے بعد دونوں وزراء سے استعفیٰ لے لیا۔ جبکہ معصوم بچی کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں، بچی کے والدین نے واقعے میں ملوث تمام مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کامطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے، بھارت سے مطالبہ ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی وقتل میں ملوث مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔