دھرنا قائدین کا دو دن مکمل ہڑتا ل اور سوگ کا اعلان

 
0
402

اسلام آباد،نو مبر26(ٹی این ایس) :دھرنا قائدین نے آج اور کل مکمل تین شہدا عاشقان رسول ﷺ کے لئے سوگ کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دھرنا قائدین میں شامل ڈاکٹر اشرف جلالی کا کہنا ہے کہ ہم ہر صورت میں حکومت سے اپنے مطالبات منوا کر رہیں گے اور اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو سخت لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے ۔یہ ہڑتال فیض آباد دھرنے پر آپریشن کے خلاف دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد دھرنے کے خلاف حکومت نے اپریشن جاری کر دیا ہے جو دو روز سے جاری ہے اور اپریشن کے باعث مختلف علاقوں میں احتجاج شروع ہو گئے ہیں ۔