’’ آؤعمران کو گرفتار کرو پھر انجام بھی دیکھ لینا‘‘

 
0
99

اسلام آباد 05 جون 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے خبردار کیا ہے کہ حکومت عمران خان کی گرفتاری کا انجام دیکھ لے گی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہاکہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ لگاتار دھمکیاں دے رہے ہیں کہ عمران خان اسلام آباد میں داخل ہو کر دکھائے۔لگتا ہے آپ نے عمران خان کو نواز شریف سمجھ رکھا ہے کہ جو ڈر کر بھاگ جائے گا۔خان آج بنی گالہ میں 3 بجے کور کمیٹی کی میٹنگ چئیر کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے،آئو گرفتار کرو پھر انجام بھی دیکھ لینا۔