عمران خان کی بنی گالہ واپسی،وزیرداخلہ کابڑا بیان بھی سامنے آگیا

 
0
114

اسلام آباد 05 جون 2022 (ٹی این ایس): وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عدالتی ضمانت ختم ہونے پرقانون کے مطابق فراہم کی گئی سیکیورٹی ہی عمران نیازی کوگرفتار کرلے گی۔

عمران نیازی کی بنی گالہ واپسی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ‏عمران نیازی کواسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں

قانون کے مطابق عمران نیازی کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، اور قانون کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو فراہم کی گئی” یہی“ سیکیورٹی عدالتی ضمانت ختم ہونے پر عمران نیازی کوگرفتار کرلے گی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی فتنہ و فساد اور وفاق پر مسلح حملوں کے جرائم کے تحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہے، ‏اخلاقی اور جمہوری قدروں سے عاری شخص کس طرح سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے، ‏یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔