حافظ سعید کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے، امریکا کا پاکستان سے مطالبہ

 
0
389

واشنگٹن ،نو مبر26(ٹی این ایس): امریکا نے ایک مربتہ پھر پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ سعید کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر وائٹ ہاوس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو قانون کے مطابق گرفتار نہ کیا گیا تو دو طرفہ تعلقات متاثر ہوں گے۔ترجمان وائٹ ہاوس کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے تعمیری تعلقات چاہتے ہیں لیکن یہ توقع بھی رکھتے ہیں کہ پاکستان خطے کے لیے خطرہ بننے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔