اسلام آباد،فوج کی تعیناتی پر وزارت داخلہ کو جوابی مراسلہ بھجوا دیا

 
0
408

 

اسلام آباد ،نو مبر26(ٹی این ایس): اسلام آباد میں دھرنے کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے پاک فوج کی جانب سے وزارت داخلہ کو جوابی مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے ۔ مراسلے میں تحریر ہے کہ پاک فوج اس وقت تمام صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے لیکن پاک فوج کا کام ملک میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کو روکنا ہے سڑکوں سے مظاہرین کو ہٹانا نہیں ، جوابی مراسلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ فیض آباد میں تعینات رینجرز اہلکاروں کو ابھی تک آپریشن کے حوالے سے تحریری احکامات ارسال نہیں کئے گئے ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے ہی مظاہرین کو فیض آباد انٹرچینج سے ہٹانے کیلئے فائر آرمز کے استعمال سے روکا گیا تھا ورنہ ان مظاہرین کو فیض آباد انٹرچینج سے ہٹانا کوئی مشکل کام نہیں تھا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران پولیس کو پوری فورس کے ساتھ استعمال نہیں کیا گیا ورنہ نتائج زیادہ بہتر ہوتے ۔