اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب عدالت کو اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا

 
0
3842

اسلام آباد دسمبر 20(ٹی این ایس): اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب عدالت کو اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسحاق ڈار نے نیب ریفرنسز میں وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دئے جانے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب عدالت کو اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا۔ نیب کو حکم جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جاری کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 17 جنوری تک اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس پر حکم امتناعی جاری کیا۔