وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ، فیض آباد دھرنے کی صورتحال پر غور

 
0
396

اسلام آباد،نو مبر26(ٹی این ایس) : وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں فیض آباد کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ انتہائی طویل اجلاس میں اسلام آباد ، راولپنڈی کی انتظامیہ کے علاوہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور دھرنے کے حوالے سے تمام اہم پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں دھرنے کی تمام صورتحال زید بحث آئی اور پولیس ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزیر داخلہ کو تمام پہلوئوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس میں دھرنے کے حوالے سے مستقبل کی حکمت عملی پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا اور تمام شرکا کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکے ۔