حالات کشیدہ،پنجاب کے نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں2چھٹیوں کااعلان ،نوٹیفکیشن جاری

 
0
548

لاہور ،نو مبر 26(ٹی این ایس): ملک میں دھرنوں کے باعث حالات کشیدہ ہونے کی بناء پرپنجاب حکومت نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں آئندہ دوروز کیلئے چھٹیوں کااعلان کردیاہے،جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث حالات کشیدہ ہونے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں 2چھٹیوں کااعلان کردیا ہے،محکمہ تعلیم سکولزپنجاب نے چھٹیوں سے متعلق تمام اضلاع کے سی ای اوز کوہدایات جاری کردی ہیں۔محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں 27اور 28نومبرکیلئے چھٹیاں کردی گئی ہیں ۔