لاہور دسمبر 23(ٹی این ایس) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کر دی، 28کی بجائے 30دسمبر کو منعقد ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں اور آئندہ کے متفقہ لائحہ عمل کیلئے مشاورت کے سلسلہ مین اے پی سی کی تاریخ تبدیل کی ہے۔ ڈاکٹرطاہر القادری اے پی سی کے حوالے سے پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت سے رابطہ کرینگے اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کے استعفے کیلئے 31دسمبر تک کی ڈیڈ لائن کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اے پی سی میں اس حوالے سے متفقہ لائحہ عمل کیلئے اپنانے اور حمایت کی یقین دہانی لیں گے۔