جے یو آئی (س) کی مجلس عاملہ کا اجلاس، متحدہ مجلس عمل میں شمولیت یا عدم شمولیت کے  بارے حتمی فیصلہ نہ کیا جا سکا

 
0
13916

لاہور،نومبر 13 (ٹی این ایس): جمیعتِ علمائے اسلام  سمیع الحق گروپ  (جے یو آئی’ س’) کی مجلس عاملہ متحدہ مجلس عمل میں شمولیت یا عدم شمولیت کے  بارے حتمی رائے قائم نہ کرسکی ہے

جماعت کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے اا ضمن میں  حتمی رائے قائم کرنے کےلئے یہاں مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا جس میں  جماعت کی طرف سے 2018ءکے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔اس سلسلہ میں ہم خیال جماعتوں سے مشاورت کےلئے کمیٹی بھی قائم کی گئی۔ جے یو آئی س

 

جے یو آئی س کے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ اجلاس میں یہ طے ہوا ہے کہ مجلس شوریٰ کا اجلاس 28 نومبر کو لاہور میں بلایا جائے گا اور دفاع پاکستان کونسل میں شامل تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد ہی  ایم ایم اے میں شامل ہونے یا کوئی نیا اتحاد بنانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

 

جے یو آئی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ختم نبوت کے بارےمیں حکومتی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے ،مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل میں عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں پوری عبارت کو اصلی حالت میں بحال کیا جائےاور بل میں تحریف کا جائزہ لینے کے لئےبننے والی راجا ظفر الحق کمیٹی کی سفارشات منظر عام پر لائی جائیں۔