ہمارے فوجیوں کی شہادت افغانستان میں سکیورٹی خلاء کا نتیجہ، سرحد کے پار تمام اسٹیک ہولڈر اپنے حصے کا کام کریں، پاک فوج

 
0
482

اسلام آباد،نومبر 13 (ٹی این ایس):  پاک فوج نے افغان سرحد پر دہشت گردوں کے حملہ میں ایک کیپٹن  جنید حفیظ اور سپاہی رحام کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے افغانستان میں سکیورٹی خلاء سے تعبیر کرتے ہوئے سرحد کے پار تمام اسٹیک ہولڈرس پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حصے کا کام کریں۔

آی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتےہوئے لکھا ہے کہ  آج مزید دو  شہادتوں کی صورت میں ہم  نےسرحد کے اس پار سکیورٹی خلاء کی قیمت ادا کی ہے ۔ پاکستان نے اپنے علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرکے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے،باڑ لگائی،نئی چوکیاں قائم کیں  اور فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے علاوہ کراسنگ پوائنٹس قائم کئے تاہم سرحد کے اس پار تمام فریقین کی طرف سے موثر کوششوں کی ضرورت ہے۔

آصف غفور نے لکھا کہ دونوں اطراف فوجیوں اور  عام شہریوں کی زندگیاں یکساں اہم ہیں چنانچہ افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے