وزیرِداخلہ کا شہید کیپٹن جنید حفیظ کے گھرجاکر اظہارِ تعزیت، کہا قوم کو ان قربانیوں پر ناز ہے دہشتگردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی

 
0
690

اسلام آباد،نومبر 14 (ٹی این ایس):  وزیر داخلہ احسن اقبال نے  کیپٹن جنید حفیظ شہید کے گھر جاکر شہید کے والدین سے تعزیت  اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔

کیپٹن جنید گذشتہ روز  افغانستان ست متصل باجوڑ ایجنسی میں قائم پاک فوج کی چوکیوں پر اُس پار کے کئے گئے دہشت گردوں کے حملہ میں ایک سپاہی رحام کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔

نوجوان افسر کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمارے فوجی جوان اور افسر اپنے لہو سے جرات کی عظیم داستانیں رقم کر رہے ہیں قوم کو انکی قربانیوں پر ناز ہے۔ وزیرِ داخلہ نے

انھوں نے قوم کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھے گا۔