عثمان ڈار کی خواجہ آصف پر چڑھائی، کہا عدالتوں سے بھاگ سکتے ہیں مگر کہیں چھپ نہیں سکتے

 
0
464

اسلام آباد،نومبر 13 (ٹی این ایس): تحریکِ انصاف کے رہنماء عثمان ڈار نے اپنے ہم علاقہ اور ملک کے وزیرِ خارجہ خواجہ آص پرچڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالتوں سے بھاگ سکتے ہیں مگر کہیں چھپ نہیں سکتے۔

سوموار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ دعویٰ کیا کہ خوجہ آصف عدالت میں کچھ پیش نہیں کرسکتے مگر دوسری طرف انھیں یہ بھی خدشہ ہے کہ کہیں خواجہ صاحب ،میاں صاحب کی طرح کوئی خط ہی عدالت میں پیش نہ کربیٹھیں۔
سیاسی رقابتوں پر مبنی ان قانونی جنگوں سےاب عام آدمی عاجز ہے، اُسکے لئے اب یہ فرق کرنا بھی محال ہوگیا کہ کہ کون باطل اور کون حق پر ہے

 مگر اس کے لئے یہ خبر بھی کچھ اچھی نہیں کہ انتخابات کی آمد آمد ہے سو یہ جنگ ختم نہیں بلکہ مزید تیز ہونے والی ہے