اسلام آباد،نومبر 14 (ٹی این ایس): یورپی یونین میں شامل کئی ممالک کے سفراء نے تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ساتھ ملاقات کی ۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنماء ڈاکٹر شہزاد کی جانب سے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
ملاقات میں فرانس، کینیڈا، روس، یورپی یونین، ڈنمارک، ناروے، سویڈن، مصر، عمان سمیت دیگر ممالک کے سفراء شامل تھے
اس موقع پر عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک اپنے ہاں منی لانڈرنگ کے انسداد کے قوانین مضبوط بنائیں کیونکہ غریب اور ترقی پذیر ممالک سے سالانہ 1 کھرب منی لانڈرنگ کے ذریعے یورپ بھجوائے جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ خوشحالی اور ترقی کے ثمرات سمیٹنے والے اہل مغرب اس چوری شدہ دولت کی اپنے ہاں غیر قانونی ترسیل رکوانے کیلئے موثر اقدامات کریں ،یورپی حکومتوں کا فرض ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کیخلاف جنگ میں ترقی پذیر ممالک کا ساتھ دیں
تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور ترجمان نعیم الحق کے علاوہ فواد چوہدری, علیم خان اور عامر کیانی بھی اس موقع پر موجود تھے