سپریم کورٹ نے کرپشن مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم جاری کر دیا

 
0
245

اسلام آباد 22 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو کرپشن مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے دیا اور مقدمات میں التواء نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا چیئرمین نیب عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

سپریم کورٹ نے کرپشن مقدمات کی بغیر التوا روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیتے ہوئے کہا شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل کو تیز کرکے جلدمکمل کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو جلد مقدمات کے فیصلے کرنے اور مقدمات میں التوانہ دینے کی ہدایت کی، عدالت نے حکم لاکھڑا پاور پلانٹ بے ضابطگی کیس میں جاری کیا۔

عدالت نے چیئرمین نیب کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا پراسیکیوٹر جنرل نیب استغاثہ کے گواہان کی حاضری یقینی بنائیں۔

سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کراچی کولاکھڑاپلانٹ کیس کا ایک ہفتے میں فیصلہ کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا دو نومبر تک استغاثہ اور ملزم کے گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جائیں اور شواہدریکارڈ کرنےکاعمل تیز کرکےسماعت مکمل کی جائے۔

عدالت نے رجسٹرار احتساب عدالت کراچی سے عملدرآمد رپورٹ بھی مانگ لی، حکم نامے میں کہا کہ چیئرمین نیب نے رولز منظوری کے لئے صدر کو بھجوا دیے ہیں، وزارت قانون ایک ماہ میں جائزہ لیکر نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہایڈیشنل اٹارنی جنرل نے 120نئی احتساب عدالتوں کےمعاملے پرایک ماہ کی مہلت مانگی، 120نئی احتساب عدالتوں کا قیام کیلئے کابینہ سے ایک ہفتے میں منظوری لی جائے گی۔

راجہ عامرعباس نے سپریم کورٹ کے حکم نامے پر کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، نیب قوانین کے مطابق بھی کرپشن کیسزکافیصلہ30دن میں ہو، ملزمان کی جانب سےالتوا کے باعث فیصلے تاخیر کاشکارہورہےتھے۔

راجہ عامرعباس کا کہنا تھا کہ فیصلےسے تکنیکی مسائل سامنے آئیں گے ، اسلام آباد میں صرف 2نیب کی عدالتیں ہیں، نیب کی عدالتوں میں 2008 اور 2009 کے کیسز بھی پڑے ہیں۔