اسلام آباد میں جرائم کی روک تھام کے لئے کئی روز سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور انشاء اللہ کریمنلز کا گھیرا تنگ کر کے انہیں نہ صرف گرفتار کیا جائے گا بلکہ قانون کے مطابق سزائیں دلوائیں گے، آئی جی اسلام آباد

 
0
176

اسلام آباد 13 جنوری 2021 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جرائم کی روک تھام کے لئے کئی روز سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور انشاء اللہ کریمنلز کا گھیرا تنگ کر کے انہیں نہ صرف گرفتار کیا جائے گا بلکہ قانون کے مطابق سزائیں دلوائیں گے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو جائے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے آپریشنز ڈویژن کے افسران کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے آئندہ چند روز میں وارداتوں کو کنٹرول کرنے اور جرائمہ پیشہ افراد کی گرفتاریاں عملی طور پر نظر آئیں گی خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کے پی کے سوات مالاکنڈ جیسے علاقوں میں بہت سے آپیر یشنز میں حصہ لیا ہے اس تجرے کا فائدہ ٹھاتے ہوئے اسلام آباد میں کرائم کو کنڑول کریں گے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی نے اپنے بارے میں بتایا ہے کہ ایبٹ آباد میں سول جج بھی رہا ہوں 1998 میں بطور اے ایس پی بھرتی ہوا۔سی سی پی او پشاور، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی ہزارہ، ڈی آئی جی ملاکنڈ اور یو این مشن میں گیا اور آئی بی میں بھی ڈیوٹی فرائض سر انجام دئیے اور اب انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد میں تعینات ہوا ہوں انشاءاللہ پولیس محکمہ میں بہتری لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ تھانہ لیول پر اصلاحات کی جائیں گی تا کہ چھوٹی نوعیت کے معاملات وہیں پر حل ہوں شہریوں کو آئی جی دفتر چکر لگانے کی ضرورت پیش نہ آئے ۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کی مدد سے بھی کرائم کو کنڑول کرنے میں مدد ملتی ہے تاہم وارداتوں کی ٹائمنگز ، علاقے کریمنلز کے طریقہ واردات سمیت بہت سی چیزوں کو سامنے رکھ کر کرائم کو کنٹرول کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے ۔