وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم کے دوران گزشتہ چند یوم کےدوران شعبہ انفورسمنٹ نے مختلف سیکٹروں سمیت کھنہ پل،لہتراڑ روڈاورترامڑی چوک پر بڑے پیمانے پر آپریشن کیا

 
0
465

اسلام آباد 13 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم کے دوران گزشتہ چند یوم کےدوران شعبہ انفورسمنٹ نے مختلف سیکٹروں سمیت کھنہ پل،لہتراڑ روڈاورترامڑی چوک پر بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔دوران آپریشن متعدد غیر قانونی تعمیرات اورتجاوزات کو مسمار کیاگیا،جبکہ 6ٹرک سامان ضبط کرکے اسٹور میں جمع کروادیا گیاہے۔اس موقع پرضلعی انتظامیہ،اسسٹنٹ کمشنرکورال بھی ہمرا تھے۔جبکہ انفورسمنٹ عملہ کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر بدر مقصود نے کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسٹ ون سید عدالت شاہ نے اپریشن میں معاونت کی۔لہترارروڈ پر دوران آپریشن ریزروپولیس اورمتعلقہ تھانہ کے تعاون سے ویل ڈوزر کی مدد سے 17شیڈز،ایک سیڑھی لوھا ،ایک عدد سجی کاونٹر ،1عددکھوکھا کریانہ اور5 ٹرک سامان ضبط کر کے سی ڈی اے کےاسٹورمیں جمع کرا دیاگیا۔کھنہ پل کی طرف آپریشن کرتے ہوئے موو ایبل تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئ،اور2 ٹرک اور ایک شازور سامان ضبط کر سٹورمیں جمع کرا دیاگیا ہے۔مسلم کالونی بری امام میں دوران آپریشن 3چاردیواریاں،نئے زیر تعمیر کمرے اورتجاوزات کومسمارکیاگیا۔سیکٹر ایف سکس ٹو میں ایک غیرقانانی بیت الخلائ کومسمارکیا گیا۔جبکہ سیکٹر جی ایٹ فور میں نئے تعمیر شدہ گھرکی غیر قانونی چاردیواری مسمار کی گئی۔سیکٹر جی ایٹ اور جی نائن میں آپریشن کے دوران متحرک تجاوزات، چاردیواری اوردیگر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیاہے،جبکہ تعمیراتی سامان ضبط کرلیا گیا۔ واضع رہے کہ تجاوزات، قبضہ اورغیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مذکورہ آپریشن بلا ناغہ جاری رہے گا۔