اسلام آباد (ٹی این ایس) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) (عباس بیگ مرزا) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں’ ان خیالات کا اظہار دورہ بہاولپور گیریژن کے دوران کیا ‘ فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جہاں انہیں آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی’ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی میں جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، انہوں جدید ڈرونز، الیکٹرانک وارفیئر اور سرویلنس ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ بھی کیا’ فیلڈ مارشل نے روہی ای اسکلز لرننگ حب اور اے پی ایس عباسیہ کیمپس کا افتتاح کیا گیا جب کہ ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کا اعلان بھی کیا گیا اور معیاری تعلیم سے وابستگی کا اعادہ کیا گیا فیلڈ مارشل نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ کیا جہاں انہیں جدید پلیٹ فارمز کی دیکھ بھال پر بریفنگ دی گئی